سی ای او ایجوکیشن ڈی جی خان کو ہٹا دیا گیا

14 Sep, 2024 | 12:19 PM

قیصرکھوکھر:سکولوں میں طلبہ کو دودھ فراہم کرنے میں کوتاہی، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ سکول ایجوکیشن کی کارروائی،، سی ای او ایجوکیشن ڈی جی خان کو ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق سکولوں میں طلبہ کو دودھ فراہم کرنے کے منصوبے پر عملدرآمدمیں کوتاہی پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ایکشن لیتے ہوئے سی ای او ڈی جی خان ریاض احمد مغلانی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

سی ای او ایجوکیشن طلباء کو سکولوں میں دودھ فراہم کرنے میں کوتاہی کے مرتکب ہو رہے تھے، طلبہ اور والدین کی جانب سے شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے سی ای او کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں، سی ای او ایجوکیشن کا اضافی چارج پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ولیا والاعصمت اللہ کو دیدیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں