کورٹ فیسوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا

14 Sep, 2024 | 11:53 AM

ملک اشرف: وکلاء اور سائلین کے لئے بڑی خبر،پنجاب حکومت نے کورٹ فیسوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد فیسوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،کورٹ فیس 500روپے سے کم کر کے 10روپے کر دی گئی، کورٹ فیسوں کے دیگر شیڈول میں بھی کمی کردی گئی،سابق صدر سپریم کورٹ باراحسن بھون نےفیسوں میں کمی کیلئے کردار ادا کیا ، احسن بھون ودیگر وکلاء رہنماؤں کے ہمراہ پنجاب بار میں پریس کانفرنس کرینگے۔
حکومت پنجاب نے 26 جون کو پنجاب میں کورٹ فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا، کورٹ فیسوں میں اضافے کیخلاف وکلاء نےکئی بار ہڑتالیں کیں ، ہائیکورٹ میں چیلنج بھی کیا،پنجاب میں مقدمات دائرکرنے کیلئے1روپے کی ٹکٹ فیس بڑھا کر100روپے کردیاگیاتھا،دو روپے کی ٹکٹ فیس کو بڑھا کر 200 روپے کر دیا گیا تھا۔
کورٹ فیس 5 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کردی گئی تھی، کورٹ فیسوں میں اضافہ10ہزار سے 25 ہزارفیصد تک اضافہ کیاگیاتھا۔

مزیدخبریں