ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ وجلاؤ گھیراؤ کیس: ضمانتوں پر سماعت 8 اکتوبر تک توسیع

جناح ہاؤس حملہ وجلاؤ گھیراؤ کیس: ضمانتوں پر سماعت 8 اکتوبر تک توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی: جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت میں 8 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ودیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں8 اکتوبر تک توسیع کی گئی۔ عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پربانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمی خان عدالت پیش ہوئیں۔مسرت جمشید چیمہ، جمشید اقبال چیمہ عدالت میں پیش ہوئے۔اعظم خان سواتی اور فرحت عباس،پی ٹی آئی رہنما محمد احمد چٹھہ ،امتیاز محمود،کرامت علی کھوکھر ،ندیم عباس بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
 ملزمان کی عدالت پیشی کے موقع پر اے ٹی سی جج خالد ارشد کے تبادلے کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ملزمان نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے ۔
 

Ansa Awais

Content Writer