قیصر کھوکھر : وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹیوٹا اور پنجاب سمال انڈسٹریز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیوٹا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ جس کے بعد ٹیوٹا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نام کابینہ کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ انڈسٹریز ان بورڈز کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی منظوری دیدی ہے۔ جسے کابینہ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔