جنید ریاض:طلباء کی غلط انرولمنٹ کا اندراج ،پنجاب بھر 17 سکول سربراہان کو معطل کردیا گیا, سکولوں سربراہان کو معطل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں طلباء کی غلط انرولمنٹ کے اندراج پر پنجاب بھر 17 سکول سربراہان کو معطل کردیا گیا ہے۔
سکول سربراہان میں طاہر الطاف ،محمد شفیق، فروا یاسین، فرزانہ بشیر،محمد افضل شامل ہیں،دیگر میں سعدیہ نسرین،نذیر احمد، ریحانہ پروین اورآصف مسعود سمیت دیگر شامل ہیں۔مذکورہ سکولوں سربراہان کو معطل کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔