ویب ڈیسک: نیو انارکلی پولیس کی کاروائی واردات کی منصوبہ بندی ناکام، دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے دو موٹرسائیکلز، غیرقانونی اسلحہ، نقد رقم اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا، ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں سے بغیرلاک کے کھڑی موٹرسائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے، گرفتار ملزمان میں قاسم اور شیرمالک شامل ہیں، جن کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔