جامع مسجد باب السلام گلیکسو ٹاؤن میں نمازیوں میں پودے تقسیم

14 Sep, 2024 | 11:18 AM

سٹی42: جامع مسجد باب السلام گلیکسو ٹاؤن میں فاریسٹ ایکسٹینشن اینڈ ریسرچ ونگ کے چیف کنزرویٹر ساجد قدوس اعوان کی ہدایت پر نماز جمعہ کے بعد نمازیوں میں پودے تقسیم کیے گئے۔

تفصیلات کےمطابق خطبہ جمعہ میں اسلامک سکالر محمد نوید شہزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتا ہے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی واضح ہدایات بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔
اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سید ندیم عباس شیرازی، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد اختر، محمد انصر بیگ اور نجم الثاقب نے پودے تقسیم کیے۔


مزیدخبریں