ڈیفنس سی میں مبینہ پولیس مقابلہ , 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

14 Sep, 2024 | 11:16 AM

Ansa Awais

فاران یامین : ڈیفنس سی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس نے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے۔

 پولیس اہلکار دوران گشت ٹی بلاک میں موجود تھے کہ3 افراد ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر آئے، جن کو مشکوک جانتے ہوئے رُکنے کا اشارہ کیا، پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پرسیدھی فائرنگ شروع کردی اور جندری گاؤں کے کھیتوں کی طرف بھاگے،پولیس نے تعاقب کیا،فائرنگ رُکنے پر2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتارکرلئے گئے، جن کی نعمان اور زوہیب کے نام سے شناخت ہوئی، گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، گرفتارزخمی ڈاکو ڈکیتی، چوری، جھپٹا کے52 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں،ایس پی کینٹ کے مطابق تیسرا ڈاکو فائرنگ کرتا ہوا فرارہوگیا، جس کی تلاش کیلئےعلاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں