ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی اہم شاہراہوں پر لوڈر رکشوں کا داخلہ بند،سخت احکامات جاری

لاہور کی اہم شاہراہوں پر لوڈر رکشوں کا داخلہ بند،سخت احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد:شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر ماڈل روڈ پر لوڈر رکشوں کا داخلہ بند، مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ،کینٹ سمیت دیگر ماڈل روڈز پرپرگز اجازت نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہورعمارہ اطہر کا کہناتھا کہ آہنی راڈ، سریا، ٹی آئرن، بانس و دیگر اشیا، باڈی سے باہر سامان لوڈ کرنےمقدمہ ہوگا،آہنی سامان سے لدھے رکشوں کی تعداد میں اضافہ دیگر شہریوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے،11ہزار سے زائد لوڈر رکشوں کو چالان ٹکٹس،روک تھام کیلئے اب سخت اقدام اٹھانا ہوگا۔

سی ٹی او لاہورنے کہا انسانی جانوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اب چالان نہیں، پرچہ ہی کٹے گا،ڈرائیور کےساتھ ساتھ رکشہ مالک کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے ،اوورلوڈنگ کرنے والے ڈرائیورز کے لائسنس بھی کینسل کرنے کا حکم دیا۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہناتھا کہ کوئی بھی رکشہ مالک، ڈرائیور مقررہ حد اور لوڈ سے تجاوز نہ کرے،علامہ اقبال روڈ، جی ٹی روڈ، فیروزپور روڈ، ملتان روڈ، شاہدرہ پر خصوصی ناکہ جات قائم کرنے ہدایت بھی دی گئی، لوڈر گاڑیوں کی ہیڈ و بیک لائٹس، ریفلیکٹرز، انڈیکیٹرز کو بھی خصوصی چیک کرنے کا حکم دیا گیا،مہلک حادثات کے پیش نظر ایسی وہیکلز کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کرنا ہوگا۔