ملک اشرف : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 31 اکتوبر کو ہوں گے،سپریم کورٹ بار ایسوسی کے سالانہ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ۔
چیئرمین الیکشن بورڈ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات 31 اکتوبر کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک ہوں گے،پولنگ کے دوران دوپہر ایک سے دو بجے نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا ، ممبران کی واجبات جمع کروانے کی آخری تاریخ21 ستمبر ہوگی، ابتدائی ووٹرز لسٹ 24 ستمبر کو جاری ہوگی، ووٹر لسٹ کے متعلق شکایات 26 ستمبر تک جمع کروائی جا سکیں گی۔ شکایات پر فیصلے 27 ستمبر کو ہوں گے، اہل ووٹرز کی حتمی فہرست 28 ستمبر کو جاری ہوگی، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 30 ستمبر سے پانچ اکتوبر تک وصول کئے جائیں گے، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی اورشکایات پر فیصلے 8 اکتوبرکو ہوں گے،امیدواروں کی ابتدائی فہرست9 اکتوبر کو جاری کی جائیگی،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف 10 اکتوبر کو اپیلیں وصول کی جائیں گی، امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے متعلق اپیلوں پرسماعت15 اکتوبر تک ہوگی، امیدوار17 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لےسکیں گے۔