(ن) لیگی دفتر جلانے کا مقدمہ، عدالت کا تفتیش مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی

14 Sep, 2024 | 10:44 AM

جمال الدین: ن لیگ کا دفتر جلانے،کلمہ چوک میں کنٹینر جلانے سمیت دیگر مقدمات، عدالت کا تفتیش مکمل نہ ہونے پر اظہار برہمی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کو انتظار میں رکھ لیا۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کر لیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی، عدالت نے احکامات جاری کرتے کہا تفتیشی افسر پیش ہوں اور ملزمان کے بیانات آج ہی قلمبندکریں،علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانت حاضری کے لئے پیش ہوئیں جبکہ فواد چوہدری اور اعظم خان سواتی, مسرت جمشید چیمہ ٫ حافظ فرحت عباس ٫ کرامت علی کھوکھر سمیت دیگر پیش ہوئے.

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب،سابق وفاقی وزیر اسد عمر حاضری کے لئے پیش نہیں ہوئے،محمد احمد چٹھہ،شکیل احمد خان ،چودھری آصف خان،امتیاز محمود شیخ،رائے حسن نواز ،ندیم عباس بارا ،رائے مرتضی اقبال بھی پیش ہوئے۔

ملزمان نے کلمہ چوک میں کینٹینر جلانے ٫ زمان پارک کے باہر پولیس کی گاڑیاں جلانے ٫ نیشل پارک گلبرگ میں کینٹینر جلانے راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے سمیت دیگر مقدمات میں بھی عبوری ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں