علی ساہی: جشن عیدمیلادالنبیﷺ، پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل، آئی جی پنجاب نے کہا صوبہ بھر میں تقریبات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ سکیورٹی ہائی الرٹ ہو گی، شر پسندوں، ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے،صوبہ بھرمیں1581محافل اور2467جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے55ہزارسےزائدافسران واہلکارتعینات کیا گیا۔
شہرمیں عید میلاد النبیﷺ پر 255 جلوس اور 225 سے زائد محافل میلاد منعقد ہونگی، شہرمیں10 ہزار سے زائد افسران، اہلکار اور والنٹیرز سکیورٹی فرائض سر انجام دینگے،حساس شہروں میں سیف سٹی کیمروں کی مدد سے محافل و ریلیوں کی مانیٹرنگ کی جائے۔