ویب ڈیسک: ممبئی ائیرپورٹ حکام کی غفلت کے نتیجہ میں چارٹرڈ طیارہ لینڈنگ کے دوران کریش ہو گیا، طیارے میں سوار تمام مسافر زخمی ہو گئے۔
ممبئی ائیرپورٹ کے حکام نے شدید بارش میں جہاز کو لینڈنگ کی اجازت دے دی ۔ چارٹر طیارہ حد نگاہ کم ہونے کے باعث لینڈنگ کے دوران کریش ہو گیا ۔ کریش لینڈنگ کے باعث طیارے میں سوار چھ مسافر اور دو سٹاف ممبر زخمی ہو گئے۔
نجی کمپنی کا طیارہ ممبئی ائیرپورٹ کے رن وے 27 پر شدید بارش میں لینڈنگ کر رہا تھا۔ کریش لینڈنگ کے باعث ممبی ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریش معطل کر دیا گیا۔