اسٹیٹ بینک نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں بہت بڑی کمی کی خوشخبری سنا دی

14 Sep, 2023 | 10:06 PM

سٹی42: اسٹیٹ بینک نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں بہت بڑی کمی کی خوشخبری سنا دی،  جولائی 23 کے مقابلے اگست 23 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 79 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق  جولائی 23 کے 77.50 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر اگست 23 میں 16 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رہ گیا ۔جولائی 23 کے مقابلے ترسیلات زر 3 فیصد اضافے سے 2.10 ارب ڈالر رہی۔

جولائی 23 کے مقابلے اگست 23 میں مجموعی درآمدات 1 فیصد اضافے سے 5.1 ارب ڈالر رہی ۔ جولائی 23 کے مقابلے اگست 23 میں مجموعی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر رہی۔

مزیدخبریں