ایک ہفتہ کے دورا ن ڈالر کے ذخائر میں پونے پانچ کروڑ کی کمی

14 Sep, 2023 | 09:53 PM

سٹی42:  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 14 کروڑ روپے کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے ریاستی زرمبادلہ ذخائر  7 ارب 63 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر میں سوا 9 ارب ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے۔

 بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے بیرونی قرض کی مد میں 14 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.63 ارب ڈالر رہ گئے جبکہ  کمرشل بینکوں کےذخائر 9.28 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.44 ارب ڈالر ہوگئے۔

 آٹھ ستمبر کو ختم ہوئے ہفتے میں مجموعی زرمبادلہ ذخائر 4.76 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔  ملکی مجموعی زرمبادلہ ذخائر آٹھ ستمبر تک 13 ارب 8 کروڑ ڈالر رہے۔

مزیدخبریں