کرنسی سمگلرز پر کریک ڈاون، لاہور میں گل شیر خان گرفتار، بھاری مقدار میں کرنسی برآمد

14 Sep, 2023 | 09:43 PM

عرفان ملک:  کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران لاہور میں ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 
ایف آئی اے کے مطابق ملزم گل شیر خان بغیر لائسنس کے منی چینجر اور حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا۔ملزم کوہال روڈ پر واقع پلازے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم موبائل فون شاپ کی آڑ میں حوالہ ہنڈی کا کاروبار کر رہا تھا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے چھاپے کے دوران ملزم سے 62 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔ملزم سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں