سٹی 42: سانحہ نو مئی کے مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ایک بار پھر سے کریک ڈاؤن کاآغازکردیاگیا، تین سو بیس مفرورملزمان کی لسٹ تیار کر لی گئی ۔ سی سی پی او نے سی آئی اے اور انویسٹی گیشن ونگ کو گرفتاریوں کا ٹاسک سونپ دیا۔
لاہور پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی آئی اے اور انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔نو مئی واقعات میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت چودہ ایف آئی آرز درج ہیں ۔ لاہور پولیس تاحال 1346 ملزمان کی شناخت کر پائی ہے۔سی سی پی او لاہور نے شناخت ہونے والے مفرور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سانحہ نو مئی ، ایک بار پھر سے کریک ڈاؤن کاآغاز
14 Sep, 2023 | 09:26 PM