فوادحسن فواد کل وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

14 Sep, 2023 | 09:04 PM

سٹی 42: صدرمملکت کل فوادحسن فواد سے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لیں گے۔

ذرائع کے مطابق  حلف کے بعدفواد حسن فواد کا بطور وفاقی وزیرتعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا .وزیر اعظم کی جانب سے فواد حسن فواد کو نجکاری کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے ۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر شمشاد اختر سے نجکاری کا قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خزانہ سے کابینہ کی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کمیٹی کی سربراہی بھی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ کی بین الحکومتی کمرشل ٹرانزیکشنز کمیٹی کی سربراہی وزیر نجکاری کریں گے ۔

مزیدخبریں