سٹی42: ڈالر مافیا پر کریک ڈاون میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ بھی شامل ہو گیا۔ محکمہ ایکسائز نے ڈالر سمگلنگ کے گڑھ پشاور میں بڑی کاروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کے بڑے گروہ کا سراغ لگا لیا۔
ترجمان ایکسائز نے تصدیق کی ہے کہ پشاور میں رنگ روڈ پر کارروائی کے دوران مافیا کے کارندوں کی گاڑی سے 2 لاکھ بلیک ڈالر برآمد ہوئے اور دو ملزمان موقع پر گرفتار ہو گئے۔
ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے اس گروہ کے متعلق مزید تفتیش کیلئے ملزمان اور برآمد شدہ ڈالر ایف آئی اے کے حوالے کر دیئے۔