سعودی عرب، 2 اہلکاروں کو ملک سے غداری پر سزائے موت کی سزا

14 Sep, 2023 | 06:19 PM

خالد چیمہ : سعودی عرب میں وزارت دفاع کے 2 اہلکاروں کو ملک سے غداری اور اپنے حلف کی خلاف ورزی پر سزائے موت دےدی گئی ہے ۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت دفاع کے دونوں مجرموں پائلٹ لیفٹیننٹ کرنل ماجد بن موسیٰ اور چیف سارجنٹ یوسف بن رضا کو ملک سے بغاوت ، قانون کی حکم عدولی ،قومی اتحاد پامال کرنے اور انتشار پھیلانے کے اقدامات کے علاوہ، بطور فوجی اپنے حلف کو توڑنے کے حوالے سے قابل اطلاق ضوابط کے تحت، اسلامی قانون کی تعمیل میں شرعی احکامات کے مطابق طائف میں سزائے موت دی گئی۔

مزیدخبریں