سخی حسن پر فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کیسے ہوئی؟ معمہ حل، ملزم گرفتار

14 Sep, 2023 | 05:02 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:  سخی حسن کے قریب فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کے واقعے میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو سخی حسن کےقریب سے گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی جو نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس نے لوٹ مار ہوتے دیکھی تو فائرنگ کی، گولی ڈاکوؤں کی بجائے سڑک پار گاڑی میں موجود بچی کو لگی۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کے زیر استعمال ٹرپل 2 رائفل برآمد کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 7 سالہ بچی مریم صبح اسکول جانے کیلئے گاڑی کی پچھلی سیٹ پر موجود تھی کہ سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

مزیدخبریں