ایشیا کپ؛پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی،بابر اعظم نے میچ کو سنبھال لیا

14 Sep, 2023 | 04:51 PM

سٹی42: سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلہ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نےچوتھے اوور میں پہلی وکٹ گنوا دی لیکن کپتان بابر اعظم نے آ کر میچ کو سنبھال یا۔

پاکستان کے کپتان اعظم بابر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر کے محتاط انداز سے آغاز کیا لیکن چوتھے اوور کی دوسری گیند پر فخر زمان وکٹ گنوا بیٹھے۔ ان کا انفرادی سکور 11 گیندوں پر 4 تھا۔ اور پاکستان کا مجموعی سکور  13 ہے۔ عبداللہ شفیق  نے پندرہ گیندوں سے5 رنز بنائے تھے۔ کپتان بابر اعظم نے آ کر ابتدا جارحانہ انداز سے کی اور  فخر کی وکٹ گرانے والے پرمود مدوشن کو چوکا مار کر دباو بظاہر توڑ دیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بارش کی وجہ سے 45 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا ہے۔

ٹاس

میچ کے شیڈول کے مطابق ٹاس دوپہر  2 بجے ہونا تھا لیکن کولمبو میں مسلسل بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، ساڑھے چار بجےبارش رکنے کے بعد ٹاس ہوا  تو پاکستانی کپتان بابر اعظم  نے ٹاس جیت کر  پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ کے سپر 4 کے اہم ترین میچ کے لیے اپنی ٹیم  میں  5 تبدیلیاں کی ہیں۔ محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان کو سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث رؤف سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام کریں گے۔

 ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سعود شکیل اور امام الحق بھی آج کھیلنے والی پاکستانی سائیڈ کا حصہ نہیں ہیں، ان کی جگہ فخرزمان اور عبداللہ شفیق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس اہم میچ کے لئے ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، شاہین آفریدی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان،افتخار احمد، محمد حارث، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر اور زمان خان شامل ہیں۔

 ایشیا کپ کے فارمیٹ میں سیمی فائنل میچ نہیں رکھے گئے تھے، اس کی بجائے سپر فور کا مرحلہ رکھا گیا تھا لیکن سری لنکا اور پاکستان کا یہ میچ  عملاً ایشیا کپ کےسیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے ،سری لنکا اور پاکستان میں سے آج جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں بانڈیا سے کھیلے گی۔ 

اگر آج مسلسل بارش کا سلسلہ جاری رہا اور میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، اس طرح دونوں کے تین تین پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے سری لنکا فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گا۔ واضح رہے کہ کولمبو میں مزید بارش کے امکانات اس وقت بہت زیادہ ہیں۔

مزیدخبریں