توقیراکرم :سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا,ادرک کی قیمت آسمان کو چھونے لگی،1 ہزار 20 روپے فی کلو ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا،ادرک کی قیمت ہزار روپےفی کلوکی حد عبور کر گئی،پیاز 75 روپے کلو، آلو78، لیموں200، میتھی 280، شملہ مرچ 115،شلجم115،گوبھی 125روپے کلو فروخت ہونے لگی۔
اس کے علاوہ بینگن 60روپے کلو ، پھلیاں 107،گھیاگدو 85، مٹر 280 روپے کلواور اروی 140روپے فی کلوگرام فروخت ہونے لگی ،شہریوں نے ادرک اور پیاز کی قیمتوں میں کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔