(ویب ڈیسک )بلوچستان کے علاقے مستونگ میں جے یو آئی (ف) کے سینئر ہنما حافظ حمد اللہ پر قاتلانہ حملہ ، بم دھماکے میں سابق ایم این اے زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کا بتانا ہےکہ دھماکا حافظ حمد اللہ کی گاڑی کے قریب ہوا ہے جس میں وہ زخمی ہوئے، حافظ حمد اللہ کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے انہیں کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔
پارٹی ترجمان کے مطابق حافظ حمداللہ دھماکے میں معمولی زخمی ہوئے،د ھماکے میں ان کے گن مین اور دیگر دو ساتھی بھی زخمی ہوئے۔