لاہور ، مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ،موسم خوشگوار

14 Sep, 2023 | 02:18 PM

سٹی 42:شہر لاہور کا موسم خوشگوار ہو گیا،مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
 تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو ، شملہ پہاڑی میں ہلکی بوندا باندی جاری ہے،شہر میں بارش کے باعث حبس کا زور ٹوٹنے لگا،موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیاہے۔

  دوسری جانب  پی ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ آئندہ 5 روزمیں پنجاب کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے ۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 15 سے 20 ستمبر کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں میں تیز ہواﺅں اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے، 16سے 18ستمبر کے دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع بارشوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو وارننگ جاری کی ہے کہ 17سے 19 ستمبر کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں ندی نالوں میں پانی کے بہاﺅ میں تیزی کے امکانات ہیں، ضلعی انتظامیہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہے ۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ادارے کا اولین فریضہ ہے، باہمی تعاون سے قدرتی آفات میں ہونے والے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے، شہری انتظامی اداروں کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں