ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب سے اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ریجنل نمائندے سموئیل رزک کی ملاقات

 وزیراعلیٰ پنجاب سے اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ریجنل نمائندے سموئیل رزک کی ملاقات
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب :نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ریجنل نمائندے سموئیل رزک کی ملاقات ،پنجاب میں ترقی کے پائیدار اہداف کے حصول، تعلیم،صحت اورخواتین کو با اختیار بنانے کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطا بق قدرتی آفات سے پیشگی آگاہی کیلئے لوکل ڈیٹا سسٹم کی تشکیل کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ،ملاقات میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری انڈسٹریز اور متعلقہ حکام کے علاوہ اسسٹنٹ ریذیڈنٹ ریپریزنٹیٹوز یواین ڈی پی عمارہ درانی، عامر گورایہ، فیصل اعوان، شجاع حاکم بھی اس موقع پر موجود تھے۔

قدرتی آفات سے پیشگی آگاہی کیلئے لوکل ڈیٹا سسٹم کی تشکیل کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا، لوکل ڈیٹا کی تشکیل کیلئے اقوام متحدہ ڈویلپمنٹ پروگرام کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی نے کہا کہ ماحولیاتی اور موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کیلئے باہمی اشتراک کار بڑھایا جائیگا، یو این ڈی پی پنجاب میں ترقی اوربہتری کیلئے قابل اعتماد پارٹنر ہیں، ریجنل نمائندے یو این ڈی پی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی اوران کی ٹیم مختلف شعبوں میں بہتری کیلئے مثالی کام کر رہی ہے۔