عا بد چودھری :کاہنہ میں جائیداد کے لالچ میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطا بق وسیم خان اور اس کے ساتھیوں نے جائیداد کی لالچ میں جاوید خان کو چھت سے دھکا دیکر قتل کیا ،کاہنہ میں مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمے میں وسیم ، زیشان ، علی صغیر ، وقاص ، دلاور ، سمینہ بی بی ، کو نامزد کیا گیا ۔
ایف آئی آرکے مطا بق ملزمان نے جاوید خان پر تشدد کیا اور پھر چھت سے گرا دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کاہنہ، جائیداد کے لالچ میں بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
14 Sep, 2023 | 11:20 AM