وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن,اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار

14 Sep, 2023 | 10:14 AM

درنا یاب :وزیراعلی محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر چوبیس گھنٹے میں قبضہ مافیا سے اربوں روپے مالیت کی زمین واگزار ، پی آئی اے روڈ پر سرکاری زمین و عام شہریوں کے پلاٹوں سے قبضہ واگزار کروا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطا بق وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے اور سی سی پی او لاہورنے ایکشن لیا ، جوہر ٹاؤن پی آئی اے روڈ پر قبضہ مافیا کیخلاف علی الصبح آپریشن کیا ،ایل ڈی اے ٹیموں نے اربوں روپے مالیت کی 75 کنال سے زائد کمرشل اراضی سے قبضہ واگزار کروا یا ، ان املاک پر قبضہ مافیا نے دکانیں، نیلام گھر اور دیگر مستقل تجاوزات بنا رکھی تھیں۔

آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید نے کی ،متعلقہ اے ایس پی پولیس، ڈائریکٹر انفورسمنٹ، ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور، ڈائریکٹر اسسٹنٹ مینجمنٹ، ڈائریکٹر لاہور،اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔

مزیدخبریں