ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہمسایہ ملک بھارت میں نئے وائرس نے سر اٹھا لیا،تعلیمی ادارے،دفاتر بند  

ہمسایہ ملک بھارت میں نئے وائرس نے سر اٹھا لیا،تعلیمی ادارے،دفاتر بند  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بھارت میں  مہلک وائرس ’نیپا‘ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،تعلیمی اداروں، دفاتر اور پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کر دیا گیا۔

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں نیپا وائرس کے باعث 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک بچے سمیت 2 افراد تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔

 ریاستی وزیر صحت وینا جارج کے مطابق 130 سے زائد افراد کا وائرس ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ ہم متاثرہ افراد کے رابطوں کا جلد پتہ لگانے اور علامات کے حامل مریضوں کو عام آبادی سے الگ تھلگ کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ کیرالہ میں پایا جانے والا وائرس بنگلہ دیش میں ایک وائرس کی مختلف قسم ہے جو ایک انسان سے دوسرے انسان میں پھیلتا ہے اور اس کی وجہ سے اموات کی شرح بہت زیادہ ہے تاہم یہ کم متعدی ہے۔ طبی بحران پر قابو پانے کے لیے ریاست کے کچھ حصوں میں عوامی نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،واضح رہے کہ یہ وائرس متاثرہ چمگادڑوں، خنزیروں یا لوگوں کے جسمانی رطوبتوں کے ذریعے پھیلتا ہے۔