ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کپ؛ فائنل میں پہنچنے کے لئے بارش پاکستان کےلئے قاتل اور سری لنکا کے لئے جیک پاٹ ثابت ہوگی

Asia Cup Super four, Asia Cup, Colombo, Colombo weather, City42, Sri Lanka , Pakistan, India, Final Match, rain Asia cup,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : پاکستان کو ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت سے حساب برابر کرنے کے لئے سپر فور کے آخری میچ میں سری لنکا سے زیادہ خطرہ بارش سے ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے آخری سپر فور میچ میں جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائیگی، پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کا زیادہ دارومدار اس بات پر ہے کہ جمعرات کو کولمبو میں بارش میچ کو متاثر نہ کرے۔ اگر میچ کا نتیجہ نہ آیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تو پھر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر فائنلسٹ کا تعین ہو گا اور پاکستان فائنل میں نہیں جائے گا۔

منگل کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں اس وقت بھارت دونوں میچ جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کرچکا ہے، پاکستان اور سری لنکا کو 2،2 میچز میں سے ایک میں شکست ہوئی اور دونوں کے 2 ،2 پوائنٹس ہیں۔

 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جمعرات کو شیڈولڈ میچ کو سیمی فائنل کی حیثیت حاصل ہے۔

سری لنکا کے خلاف بھارت کی فتح نے پاکستان کیلئے کیلکولیشن آسان بنادی ہے اور اسے اب رن ریٹ کی فکرکئے بغیر بس سری لنکا سے میچ جیتنا ہے۔ اگر بھارت کی بجائے سری لنکا میچ جیتتا تو پاکستان کو جمعرات کے روز سری لنکا سے نہ صرف جیتنا تھا بلکہ اپنا نیٹ  رن ریٹ سری لنکا سے بہتر بھی بنانا تھا جو  پیچیدہ اورمشکل کام ہوتا۔

جمعرات کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سپر فور مرحلے کے میچ میں مدمقابل آئیں گی اور  فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائےگی تاہم اب پاکستان کے لئے بارش ایک پریشان کن فیکٹر ہے جبکہ یہی فیکٹر سری لنکا کے لئے پاکستان سے جیتے بغیر فائنل میں پہنچنے کا ٹکٹ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

اگر پاکستان اس میچ میں سری لنکا کو شکست دے دیتا ہے تو شائقین کرکٹ پہلی بار ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوتا دیکھیں گے۔

ایشیا کپ کا پہلا ایڈیشن 1984 میں کھیلا گیا تھا، اس وقت سے اب تک ٹورنامنٹ کے 15 فائنل کھیلے جاچکے ہیں، پاکستان اور بھارت کا ایک بار بھی فائنل میں آمنا سامنا نہیں ہوسکا۔

 شائقین کو امید ہے کہ پاکستان جمعرات کو سری لنکا کو شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گا جہاں اس کا مقابلہ 17 ستمبر کو بھارت سے ہوگا۔