صدرمملکت پر پارٹی کی طرف سے بھی دباؤ تھا، اب کچھ نہ کچھ تو کرنا تھا، احمد بلال محبوب

14 Sep, 2023 | 12:05 AM

ویب ڈیسک: پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو خط سے صدر عارف علوی کے قد میں اضافہ نہیں ہوا۔

 پلڈاٹ سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کی تجویز بارے صدر کے خط سے حیران وپریشان ہوا ہوں، میرے خیال سے اس خط کا کوئی مقصد نہیں ہے، اس خط سے صدر مملکت کے قد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ خط میں سیاست کا عنصر شائد زیادہ غالب آیا ہے، صدرمملکت پر پارٹی کی طرف سے بھی دباؤ تھا، اب کچھ نہ کچھ تو کرنا تھا۔

مزیدخبریں