انسٹاگرام سے پیسے کیسے کمائے جاسکتے ہیں؟ صارفین کیلئے خوشخبری

14 Sep, 2022 | 09:53 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) انسٹاگرام پر استعمال کریں اور پیسے کمائیں، ایک طرف جہاں پوری دنیا میں لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فورم سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں وہیں انسٹاگرام نے بھی اپنے تخلیق کاروں کی آمدنی میں اضافہ کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز س متعدد لوگ  پیسا کمارہے ہیں، انسٹاگرام نے بھی اس دوڑ میں حصہ لے لیا ہے جس کے ذریعے صارفین پیسے کماسکتے ہیں، انسٹاگرام ہمارے ملک میں مونو ٹائزیشن کے قابل ہے جس پر انسٹاگرام نے صارفین کو یہ سہولت دی ہے کہ وہ   اشتہارات،برانڈ ڈیلز اور ایسی متعلقہ سرمیوں کا حصہ بن کر اس سے پیسا کماسکتے ہیں۔اس کے لئے انسٹاگرام سیٹنگ میں جائیں، وہاں اکاؤنٹ پر کلک کریں ایک باکس اوپن ہوگا جس میں برانڈڈ کوئنٹنٹ کا آپشن ہوگا جہاں معلوم ہوگا کہ آپ پیسے کماسکتے ہیں یا نہیں۔

اس سے پاکستانی مواد تخلیق کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد کو پلیٹ فارم پر اپنا کیریئر شروع کرنے کا موقع مل سکتا ہے، ملک میں لاکھوں لوگ انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں اور ان میں سے بہت سے پاکستانی کے کافی فین فالوونگ ہیں۔

اداکاروں اور فنکاروں کے پاس پہلے سے ہی اپنے لئے ایک نام ہے اور انہیں پلیٹ فارم پر کاروبار تلاش کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوتا، یہاں تک کہ نئے  آنے والے صارفین بھی اس سے مستفید ہوتے پیسے کماسکتے ہیں۔

تاہم یہ ضروری ہے کہ جو مواد شیئر کیا جائے اس کو اہل رکھنے کے لئے انسٹاگرام کی مونو ٹائزیشن پالیسیوں پر عمل کیا جائے، ضروری نہیں کہ انسٹا کے لئے مناسب مواد مونو ٹائزیشن کے لیے موزوں ہو۔

واضح رہے کہ نقصان دہ  یا متنازعہ مواد کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی غلط معلومات، گمراہ کن مواد، غیر حقیقی مواد، یا کاپی رائٹ شدہ مواد اس حصول کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

مزیدخبریں