سکول کا نائب قاصد جلاد بن گیا

14 Sep, 2022 | 07:12 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)گورنمنٹ پرائمری سکول گوپے رائے کا نائب قاصد جلاد بن گیا، محمد نواز بچوں کو لیٹ آنے پر مرغہ بنا کر مارنے پیٹنے لگا، اہل علاقہ نے سکول ہیڈ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔
 تفصیلات کےمطابق ٹھوکرنیازبیگ کے قریب واقع گورنمنٹ پرائمری سکول گوپےرائےکے نائب قاصدنےمارنہیں پیارکے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیے، نائب قاصد محمد نواز نے ہیڈ ماسٹر کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سکول کے انتظامی معاملات خود سنبھال لیے، اور بچوں کو لیٹ آنے پر مرغہ بنا کر مارنے پیٹنے لگا ہے۔

اہل علاقہ نائب قاصد کے رویے سے تنگ آکر بچوں کو سکول سے ہٹا رہے ہیں، سکول میں بچوں کی تعداد کم ہونےلگی ہے، بچوں نےبھی سی ای او ایجوکیشن لاہور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے، بچوں کا کہنا ہےسکول ہیڈ کو تبدل کرکے تعلیمی معاملات اور سکول کے انتظامات میں بہتری لائی جائے۔

سکول انتظامیہ کا کہنا ہے بچوں کو مرغہ بنانا نائب قاصد محمد نواز کا کام نہیں ہے، محمد نواز کا کہنا ہے اس سے غلطی ہوئی آئندہ احتیاط کرے گا۔

مزیدخبریں