کورونا،طالب علم تیار رہیں،ایجوکیشن اتھارٹی نے اہم فیصلہ کر لیا

14 Sep, 2022 | 06:57 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)لاہور کے سکولوں کے ڈیڑھ لاکھ بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی،مہم کا آغاز 19 ستمبر سے کیا جائے گا۔
لاہور بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے ڈیڑھ لاکھ طلبہ کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کا ڈیٹا جمع کرلیا۔19 ستمبر سے سرکاری اور نجی سکولوں کے طلبہ کو ویکسین لگائی جائے گی۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے نجی و سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کردیں،سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق حبیب فاروقی کا کہنا ہے پانچ سے بارہ سال کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں سکولوں کا دورہ کریں گی۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے پاس نجی سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کا ڈیٹا ہی نہیں ہے۔
 

مزیدخبریں