پبلک سروس گاڑی مالکان ہوجائیں ہوشیار

14 Sep, 2022 | 06:47 PM

M .SAJID .KHAN

(راو دلشاد حسین)لاہور میں پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے اینٹی امور کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی ، چیف سیکریٹری پنجاب کی ہدایات پر پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا بغیر فٹنس چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف کریک ڈاوٗن ،ٹرانسپورٹ انسپکٹرز اور وکس کے نمائندوں پر مشتمل 10 ٹیمیں لاہور کے اہم مختلف مقامات پر تعینات کردی گئیں۔
تفصیلات کےمطابق ٹیموں  کی جانب سے ناکے لگا کر پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف رواں ماہ سخت کارروائیاں جاری ہیں،ٹیموں کی رہنمائی ڈپٹی جنرل مینجر انفورسمنٹ فیصل یوسف کر رہے ہیں،کریک ڈاوٗن میں کے دوران 1130 گاڑیوں کو 12 لاکھ 66 ہزار کے جرمانےکئے گئے،137 گاڑیوں کومختلف تھانوں میں بند جبکہ 5317 گاڑیوں کو پاسنگ کے لیے وکس فٹنس سینٹر بھجوا دیا۔
موقع پر پیشگی فٹنس فیس وکس کا نمائندہ وصول کرتا ہے تا کہ وہ پبلک سروس گاڑی ہر صورت اپنی فٹنس پاسنگ کروائیے،15 میں یوم فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل نہ کرنے والی گاڑی کا روٹ پرمٹ منسوخ کر دیا جائے گا۔

 چیف ایگزیکٹو افسر خواجہ سکندر ذیشان کا کہناتھا کہ پبلک سروس گاڑیوں کے مالکان کو بذریعہ موبائل میسج رجسٹرڈ نمبرز پر پیشگی اطلاع ارسال دی گئی،ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے ممکنہ خطرات سے سخت کارروائیوں اور آگاہی مہم کے ذریعے سے ہی نمٹا جا سکتا ہے،کارروائی کو ساتھ ٹرانسپورٹ انسپکٹرز آگاہی بھی فراہم کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں