گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم حکمنامہ جاری

14 Sep, 2022 | 06:35 PM

Imran Fayyaz

(علی ساہی)گاڑیوں وموٹرسائیکلوں کی فائلیں،نمبرپلیٹس اور سمارٹ کارڈز کی بروقت فراہمی کے لئے ڈی جی ایکسائز کا اہم حکمنامہ،لاہور سمیت پنجاب بھر میں رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے دوران گاڑی مالک کےمکمل ایڈریس،گلی نمبر،مکان نمبر،ٹاؤن،شہر اور موبائل نمبر کا اندراج یقینی بنانے کا مراسلہ بھجوا دیا۔

گاڑیوں کی فائلیں،نمبر پلیٹس اور سمارٹ کارڈزکی ڈلیوری یقینی بنانےکےلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈی جی ایکسائزڈاکٹرآصف طفیل نے رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے دوران گلی نمبر،مکان نمبر،ٹاون نمبر اور موبائل نمبر لازمی درج کرنے کامراسلہ بھجوادیا۔پی آئی ٹی بی کوسسٹم میں تمام تفصیلات کا اندراج یقینی بنانے کےلئے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

پوسٹ آفس کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں ابتک 15 لاکھ سے زائد بھجوائی گئی نمبر پلیٹس،سمارٹ کارڈز اور فائلیں دی گئیں۔پوسٹ آفس کی سستی اور ایڈریسزنامکمل ہونے کی وجہ سے ڈلیوری کو50فیصد سے کم ہونے کی وجہ سے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ مالکان تک بروقت فائلیں اور دیگر کوائف پہنچائے جاسکیں۔

مزیدخبریں