وزیر اعظم کے مزید 8 معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن

14 Sep, 2022 | 04:29 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے مزید8 معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری, وزیر اعظم شہباز شریف کے کابینہ کی تعداد بڑھ کر70 پر پہنچ گئی ۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے مزید8 معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، رکن قومی اسمبلی نواب زدہ افتخار احمد خان بابر، رکن قومی اسمبلی مہر ارشاد احمد خان،رضا ربانی کھر,مہیش کمار, فیصل کریم کنڈی،سردار سلیم حیدر،تسنیم احمد قریشی اور محمد علی شاہ باچا کو معاون خصوصی تعینات کیا گیا۔

جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تمام 8 نئے معاونین خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا،تمام 8 نئے معاونین خصوصی کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کے برابر عہدہ بھی نہیں دیا گیا، وزیر اعظم نے گزشتہ روز 8 معاونین خصوصی کی تعیناتی کی منظوری دی تھی، وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی،وفاقی وزراء 34,وزراء مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔

مزیدخبریں