(ویب ڈیسک)سوزوکی کمپنی نے موٹرسائیکلوں خریداروں کے لئے نیا ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا، کمپنی نے پاکستان آٹو شو 2022 میں سوزوکی GSX 125 سے متعلق بتایا تھا جس کی کچھ دلچسپ تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق آٹو میکر نے نئی موٹر سائیکل اکتوبر 2022 میں لانچ کرے گا، چین سےچنگکی سوزوکی بلٹ اپ یونٹ بیج 'GS 125Q' کے تحت درآمد کیا گیا ہے۔گزشتہ رپورٹ میں کمپنی نے بتایا تھا کہ موٹر سائیکل کو ستمبر 2022 میں لانچ کرے گی مگرمقامی کرنسی کے عدم استحکام کی وجہ سے دوبارہ لانچ کرنے میں تاخیر کی گئی ہے۔
سوزوکی موٹر کمپنی کا نیا ماڈل جی ایس ایکس 125، یاماہا وائی بی آر اور ہنڈا سی بی 12ایف کے ساتھ مقابلہ کرے گا، اس نئے ماڈل میں 125cc سنگل سلنڈر ایئر کولڈ پیٹرول انجن ہے جو 10.45 ہارس پاور (hp) اور 9.2 نیوٹن میٹر (Nm) ٹارک بناتا ہے۔ اس کے کرب کا وزن 126 کلوگرام ہے اور فی لیٹر میں 42 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھی گئی ہے اس میں ریٹرن شفٹ پیٹرن کے ساتھ 5 سپیڈ کنسٹنٹ میش ٹرانسمیشن ہے۔
دوہری پسٹن کیلیپر ڈسک بریک ہے اور ایک ڈرم بریک آؤٹ بیک پر نصب کی گئی ہے۔اس میں دوہری الٹی فورک ٹیوبیں سامنے اور سپرنگ لوڈڈ شاک ابزربرس پیچھے ہیں۔بائیک کی قیمت کی بات کی جائے تو 3 لاکھ 50 ہزار سے 3 لاکھ 80 ہزار کے درمیان ہوگی تاہم کمپنی جانب سے حتمی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایفل انڈسٹریز نے روڈ پرنس پاسیشن آر پی 70 سی سی 2023 متعارف کرایا ہے۔
روڈ پرنس پاسیشن آر پی 70 سی سی میں کوئی خاص تبدیلی نہیں کی گئی بلکہ کمپنی کی دیگر موٹرسائیکلو ں کی طرح ہے مگر اس میں صرف نئے سٹیکرز متعارف کرائے گئے ہیں، روڈ پرنس پاسیشن آر پی 70 سی سی کی پاکستان میں قیمت ہنڈا سی ڈی 70 سے کم رکھی گئی ہے۔
پاکستان میں اس نئے موٹرسائیکل کی قیمت 81 ہزار500 روپے ہے جو کہ پرانے ماڈل کے برابر ہے کیونکہ کمپنی نے امریکی ڈالر (USD) کے مقابلے پاکستانی روپے (PKR) میں زبردست اضافے کے باوجود گزشتہ ماہ اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا۔