پولیس نے گوالمنڈی مارکیٹ بند کروادی

14 Sep, 2022 | 03:24 PM

(عابد چودھری) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے تھانہ گوالمنڈی کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا، پولیس نے افتتاح کے موقع پر گوالمنڈی مارکیٹ بند کروادی۔

تھانہ گوالمنڈی کی نئی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کا افتتاح کردیا گیا، شہدا پولیس کے بچوں نے سی سی پی او کو گلدستے پیش کیے،سی سی پی اوغلام محمود ڈوگر نے نئی عمارت کا افتتاح کیا، جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر، سی ٹی او منتظر مہدی، ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس پی سٹی سرفراز ورک، ایس پی انویسٹی گیشن عثمان ٹیپو، سمیت دیگرپولیس افسران بھی موجود تھے۔

سی سی پی اوکا کہنا تھا کہ تھانوں کی صورتحال اورسپاہ کیلئے ورکنگ کنڈیشن بہتربنانا مشن ہے،  تھانے آنیوالے سائلین کو عزت دیں، انکی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ آئندہ چند روزمیں تھانہ قلعہ گجرسنگھ اور فیصل ٹاؤن کی بھی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے۔

افتتاح کے موقع پر گوالمنڈی مارکیٹ بند کروا دی گئی،تھانے آنے جانیوالے راستوں کو بھی بند رکھا گیا، مارکیٹ بند رکھنے سے دکانداروں سمیت خریداروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں