لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھی پہلے نمب پرر پہنچ گیا

14 Sep, 2022 | 02:00 PM

فاہد قیوم : موسم سرما قریب آتے ہی سموگ نے لاہور میں پنجے گاڑنا شروع کر دیئے۔۔ فضائی آلودگی سے شہر کا موسم بُرے طریقے سے متاثر ہونے لگا۔فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بھی پہلے نمبر پہنچ گیا ۔

شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 225 ریکارڈ کیا گیا ۔محمود بوٹی میں اے کیو آئی 177، کوٹ لکھپت 160 اور ٹاؤن شپ میں 150 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ ماحولیات نے اینٹی سموگ کے خطرے سے نمٹنے کیلئے اینٹی سموگ سکواڈ تشکیل دے دیا۔

بڑھتی فضائی آلودگی پر قابو پانا جہاں اداروں کی ذمہ داری ہے وہیں عوام کو بھی اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔ سموگ کے عفریت سے بچاؤ کیلئے حکومت کو مستقل بنیادوں پر مؤثر حکمت عملی بنانا ہوگی۔

مزیدخبریں