ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی کوریا: گوگل اور میٹا پرجرمانہ عائد

جنوبی کوریا: گوگل اور میٹا پرجرمانہ عائد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جنوبی کوریا نے گوگل اور میٹا پلیٹ فارمز پر پرائیویسی قانون کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے تحت 72 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گوگل کو 50 ملین ڈالرجبکہ میٹا کو 22 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرناہوگا۔

گوگل اور میٹا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے صارفین کی ذاتی معلومات بغیر اجازت استعمال کی ہیں تاہم گوگل اور میٹا کا جنوبی کوریا کی جانب سے جرمانے کی سزا پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

پرسنل انفارمیشن پروٹیکشن کمیشن کے پینل کے مطابق دونوں فرمز نے صارفین کی معلومات جمع کرتے وقت انہیں پیشگی آگاہ نہیں کیا تھا کہ وہ صارفین کی ذاتی معلومات کیوں اکھٹا کررہے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer