وزیراعظم شہباز شریف کا ستمبر کے بجلی بل نہ لینے کا اعلان

14 Sep, 2022 | 12:17 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف  نے سیلاب متاثرین سے اگست اور ستمبر کے بجلی بل نہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 300 بجلی یونٹ استعمال کرنیوالوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نہیں لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقے صحبت پورہ کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کو چیف سیکرٹری بلوچستان نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل کیمپس میں 4 لاکھ سے زائد افراد کو طبی امداد دی گئی، سیلاب سے صحبت پورہ میں ایک لاکھ 90 ہزار گھر تباہ ہوئے۔

  وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی کہ بحالی کے کاموں کو تیزی سے مکمل کیا جائے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں کے لئے افرادی قوت بڑھائیں، سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکالنے کا کام تیز کیا جائے۔

وزیراعظم نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے ہر آنکھ اشکبار ہے، پوری قوم متحد ہو کر سیلاب تباہ کاریوں کا مقابلہ کر رہی ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے پاس وافر فنڈز ہیں، مزید چاہئیں تو بتا دیں، امدادی کام نہیں رکنا چاہیے، 2 لاکھ 50 ہزار مچھر دانیاں سیلاب متاثرین کو دی گئی ہیں، ترکیہ سے آنے والے خیمے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو دیئے جائیں گے۔

 

مزیدخبریں