ویب ڈیسک : وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کے سوشل میڈیا پر سوال کا سوشل میڈیا پر جواب دے دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی میں مصروف ہے۔ آپ کے الزامات اور غلط فہمیوں سے متعلق کوئی وقت نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جہاں تک چندے کی بات ہے تو امید ہے آپ موجودہ فنڈز کے ساتھ 2010ء کےسیلاب متاثرین کے نام پر لئے گئے چندے اور غیرقانونی فارن فنڈنگ کی ایک ایک پائی کاحساب بھی دیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے آپ اُسی طرح حساب دیں گے جیسے میں نے اور میرے ساتھیوں نے ہمیشہ خندہ پیشانی سے دیا۔ ابھی تک قانون کے سامنے سر جھکایا ہوا ہے۔
اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام پابندیاں اور ہتھکنڈے آپ کی عادت ہیں، ہماری نہیں۔ ہم صرف قانون اور آئین کے راستے پر چل رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان نے ایک روز پہلے وزیراعظم سے سوال کیا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے ان کی ٹیلی تھون کیوں رکوائی گئی۔