(قیصرکھوکھر)نومولود بچوں کی رجسٹریشن کیلئے ہسپتالوں میں ڈیسک بنانے کا فیصلہ،بچوں کی پیدائش کے وقت ہی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے نومولود بچوں کی رجسٹریشن کیلئے سنٹر ہسپتالوں میں کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے،بچوں کی پیدائش کے موقع پر ہی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ جاری کر دئیے جائیں گے،محکمہ بلدیات نے ہسپتالوں میں رجسٹریشن سنٹر کھولنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں۔
سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کے مطابق شہری بلدیہ آفس جا کر نام کا اندراج کروانے میں غفلت کا مظاہرہ کرتے تھے، جس کے پیش نظر اب یہ سہولت ہسپتالوں میں بھی فراہم کر دی گئی ہے۔