ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت یا میدان جنگ:وکلا، پولیس میں لڑائی ، مکے،گھونسوں کا آزادانہ استعمال

عدالت یا میدان جنگ:وکلا، پولیس میں لڑائی ، مکے،گھونسوں کا آزادانہ استعمال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس)لاہور ہائیکورٹ قتل الزام میں ضیغم عباس کی عبوری کی درخواست پر سماعت کی,عدالت نے ملزم ضیغم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی،  وکلاء  اور پولیس اہلکاروں میں شدید لڑائی۔
 جسٹس سردار نعیم نے ملزم ضیغم عباس کی عبوری ضمانت خارج کی,ضمانت خارج ہونے پر ملزم کے فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بنائی,ملزم کے فرار کی کوشش ناکام بنانے پر وکلاء اور پولیس اہلکاروں کے درمیان بھی جھڑپ ہوئی, وکلاء نے پولیس اہلکار سے ہتھکڑی کی چابی لیکر کمرہ عدالت میں ہتھکڑی کھلوادی۔

پولیس کی جانب سے سے حراست پر وکلاء آپے سے باہر ہوگئے،ملزم ضیغم کے خلاف تھانہ کوتوالی سیالکوٹ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے۔

اطلاعات کے مطابق احاطہ لاہور ہائیکورٹ میں مدعی اور ملزم پارٹی میں شدید لڑائی،مکے ،تھپڑ ،لاتیں اورگھونسوں کا آزادانہ استعمال ہوتارہا،ملزم کے ساتھیوں نے مدعی اور پولیس پر دھاوا بول دیا،ملزم ضیغم کے خلاف تھانہ کوتوالی سیالکوٹ میں قتل کا مقدمہ درج ہے، ملزم ضیغم نے عبوری ضمانت کے لئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی،فریقین کیس کی سماعت کے بعد جھگڑ پڑے ،ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے ملزم کو گرفتارکرنے کی کوشش کی جس پر ملزم کے ساتھیوں نے پولیس کو گرفتار نہ کرنے دیا،ملزم کی ہتھکڑی کو اپنے ساتھ باندھنے والا پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer