(فصیح اللہ)لاہور کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں دوبارہ گنتی کے لئے وارڈ 6,9 اور 10 پر تین درخواستیں جمع، فیصلہ ریٹرننگ آفیسر کرے گا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے وارڈ 6 اور وارڈ 9 سے درخواست دائر کی ,لاہور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمر اکبر 2150 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے ہیں,مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز علی 2029 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 9 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسلم بھٹی 3508 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے ہیں،مسلم لیگ ن کے امیدوار اسد ایوب بھٹی 3342 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، ادھر تحریک انصاف کے وارڈ 10 سے امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کر دی۔
لاہور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 10 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا جعفر 2703 ووٹ لے کر فاتح قرار پائے ہیں،تحریک انصاف کے امیدوار محمد ابرار 2628 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔