ویکسی نیشن کرانےکےخواہشمند افراد کیلئےبری خبر 

14 Sep, 2021 | 08:45 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(راؤدلشاد)کورونا ویکسی لگوانے والوں کے لئے بری خبر آگئی،پاک نیوزی لینڈ میچز کے باعث قذافی سٹیڈیم کےباہرڈرائیوتھروویکسی نیشن سینٹرکو15روز کے لئےبندکرنےکافیصلہ،ڈرائیوتھرو ویکسی نیشن سینٹر21ستمبرسے4اکتوبر تک بند رہے گا۔

تفصیلات کےمطابق کورونا ویکسی لگوانے والے افراد کے لئےبری خبر  آگئی،  قذافی سٹیڈیم کے باہر ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر 21 ستمبر سے 4 اکتوبر تک بند رہے گا،ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کو پاک نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سینٹر کو 5 اکتوبر کو دوبارہ آپریشنل کردیا جائے گا۔

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس میں ڈرائیور تھرویکسی نیشن سینٹر بند کرنے کا فیصلہ کیاگیا،میچز کے باعث ریسٹورنٹس اور دیگرآؤٹ لیٹس کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

دوسری جانب اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف اضلاع میں عائد پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری این سی او سی کی جانب سے 6 اضلاع میں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

نوٹی فکیشن منتخب متاثرہ شہریوں میں پابندیوں کا اطلاق 16 سے 22 ستمبر تک ہو گا، نوٹی فکیشن متاثرہ شہریوں میں پابندیوں پر نظر ثانی کا فیصلہ 21 ستمبر کو کیا جائے گا، ملک کے دیگر شہریوں میں پہلے سے نافذ پابندیاں 16 سے 30 ستمبر تک برقرار رہیں گے، ملک کے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری اور ہفتے میں 3 دن کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔

نوٹی فکیشن منتخب شہروں کے علاوہ ملک بھر میں سیف ڈے دو جمعہ اور ہفتہ جبکہ باقی شہروں میں 1 دن ہو گا ،کورونا پھیلاؤ والے اضلاع ملک بھر میں مارکیٹیں رات دس بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ متاثرہ میں رات 8 بجے تک اجازت ہو گی، ملک میں متاثرہ شہریوں کے علاوہ 12 بجے تک انڈور اور آؤٹ ڈور کھانے کی اجازت ہوگی۔

ان ڈور کھانے کی اجازت 50 فیصد تعداد اور صرف ویکسین شدہ افراد کے لیے اور متاثرہ شہروں میں آوٹ ڈوز کھانے کی اجازت رات 12 تک جبکہ انڈوز کھانے پر پابندی ہو گی، ٹیک آوے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ، ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ 200 افراد کی ان ڈور شادی اور دیگر تقریبات کی اجازت ہو گی، آؤٹ ڈور شادی اور دیگر تقریب میں 400افراد کی اجازت ہو گی۔

وباء سے متاثرہ شہروں میں انڈور شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی جبکہ 400 مہمانوں کے ساتھ آوٹ ڈور شادی تقریب ہو سکے گی، دفاتر میں مکمل حاضری ،نارمل اوقات کار متاثرہ علاقوں میں دفاتر میں حاضری 50 فیصد رہے گی۔

ماسک پہننا پورے ملک میں لازم ہو گا تفریحی پارکس، واٹر اسپورٹس اور سوئمنگ پولز 50 فیصد کی شرط کے ساتھ ہو گا۔

مزیدخبریں