ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ایس ایس میں سب سے اہم مضمون پاس کرنے آسان طریقہ کیا؟ جانئے

سی ایس ایس میں سب سے اہم مضمون پاس کرنے آسان طریقہ کیا؟ جانئے
کیپشن: CSS exam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ہر  سی ایس ایس امتحان دینے کا خواہشمند امیدوار سوچتا ہے کہ میں اینالیسسز (تجزیہ) کرنا کیسے سیکھوں۔ میں سیلف رائٹنگ کی صلاحیت کیسے پیدا کروں کسی ٹاپک پر خود سے آئیڈیاز کسے لاؤں?
سوال مشکل ہے لیکن جواب ہر سوال کا ہے۔ تو حاضر ہیں آپکے لئے  کچھ مختصر لیکن جامع گائیڈ لائنز:
 فرض کیجئے موضوع ہے افغانستان کی موجودہ صورت حال ۔اب آپ کو سوچنا شروع کرنا ہے ۔ سٹیپ وائز
 پہلا سوال : یہ مسئلہ ہے کیا ? جنگ  ۔۔۔ دہشت گردی۔۔۔۔ یا مذہبی مسئلہ what
اس کا آغاز کب ہوا? اور اب تازہ ترین صورت حال کس نہج پر ہے?when
کس خطے میں ہے اور اس جگہ کی اہمیت مختلف حوالوں سے کیا ہے?where
اس مسئلے سے کون فائدہ اٹھائے گا? کون نقصان میں رہے گا اور کیوں?who
اس مسئلے کی وجوہات کیا ہیں ? موجودہ صورت حال کیسے پیدا ہوئی ? why
طالبان نے کیسے کامیابی پائی اور امریکا کس حکمت عملی کو اپنا کر ناکام رہا? How
پھر موجودہ صورتحال کے سیاسی سماجی انسانی معاشی مذہبی اورثقافتی اثرات کے بارے میں سوچئے۔ یہ سارے پوائنٹس ترتیب وار لکھتے جائیں اور یوں پس منظر اور پیش منظر کے ساتھ آپ کے پاس کافی معلومات ہوں گی جس کو آپ مضمون کی شکل میں ڈھال سکیں گے۔