امریکی تربیت یافتہ کتوں کو نئے مالک مل گئے

14 Sep, 2021 | 03:50 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : امریکی اور اتحادی افواج 20سال بعد افغانستان سےانخلا مکمل   کرکےچلی گئیں  لیکن اپنے تربیت یافتہ کتے کابل ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ  گئیں ۔کابل ایئر پورٹ پر موجودامریکی تربیت یافتہ کتوں کو اب  نئے مالک مل گئے ہیں ۔

کابل ایئر  کی سکیورٹی پرمامور کمپنی کے ملازمین نےپنجروں میں بند کتوں کی دیکھ بھال  کا فیصلہ کیا ہے، جن  کوکوئی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں تھا۔سکیورٹی کمپنی کے ملازم کا کہنا تھا کہ ہمیں  اطلاع موصول ہوئی  جس کےبعد  کتوں کو تلاش کرنےایئرپورٹ پر  پہنچے۔ جہاں   30 کتے پنجروں میں بند ملے جن میں سے آدھے امریکی فوج کے زیر کنٹرول علاقےمیں موجود تھے اور باقی افغان پولیس کے زیر انتظام عمارت میں بند تھے۔  اب   پنجروں میں موجود کتوں کی  دیکھ بھال سکیورٹی کمپنی کے ملازمین، عزیز اور ان کے ساتھی  کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں