سٹی 42: پنجاب میں سرکاری کمپنیز کے مستقبل پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ نے اہم رپورٹ تیار کرلی جس میں بی کیٹگری کی سرکاری کمپنیوں پرائیوٹائز کرنے کی تجویز دی گئی ۔سرکاری کمپنیز کو آئی ایم ایف کے ماڈل پر پرائیوٹائز کرکے ان سے کام لیا جائے گا ۔
تفصیلا ت کےمطابق پبلک سیکٹر کمپنیز کو چلانے کیلئے اب بی کیٹگری کی سرکاری کمپنیاں نجی سرمایہ کاروں کو چلانے کیلئے دینے کی تجویز دی گئی ہے اور اے کیٹگری کی کمپنیز کو نان کمرشل کے طور پر چلانے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ نے سرکاری کمپنیز کے متعلق رپورٹ تیار کرلی ۔
رپورٹ میں آپریشنل کمپنیز میں بیشتر مالی اور انتظامی مسائل پر بھی نشاندہی کی گئی اور کمپنیز میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعلق بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ڈاکٹر سلمان شاہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پنجاب میں سرکاری کمپنیز کو چلانے کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی بنانے کی تجویز دی ہے اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سرکاری کمپنیز کی نگرانی بھی کرے گا ،اس پراجیکٹ کے لیے پرائیویٹ افراد کو ایم پی ون اسکیل پر رکھا جائے گا۔